• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں گاڑی گہری کھائی میں گرگئی، 14 افراد ہلاک

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

واقعہ رشی کیش۔بدری ناتھ ہائی وے پر الکنندا دریا کے قریب پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑی میں 26 مسافر سوار تھے، جو اتراکھنڈ کے ضلع رودرپریاگ میں 250 میٹر گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید