• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوناکشی کی شادی پر ’ماما‘ کا بیان بھی سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے منہ بولے ماما نے بھانجی کی ظہیر اقبال نامی شخص سے شادی سے متعلق کھل کر بات کی اور انکی شادی کی تاریخ سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو ختم کردیا۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی گزشتہ سات سالوں سے رومانوی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا، تاہم اب دونوں 23 جون کو باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ 

اس حوالے سے سنہا خاندان کے بہت قریبی اور شتروگھن سنہا کے دوست پہلاج نہلانی، جنہیں سوناکشی ماما کہتی ہیں، نے اداکارہ کی آنے والی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

ایک انٹرویو کے دوران نہلانی نے سوناکشی اور ظہیر کو نیک خواہشات پیش کیں اور کہا کہ وہ انکی شادی میں شرکت کریں گے۔ 

پہلاج نہلانی کا کہنا تھا کہ میں سوناکشی کا ماما ہوں، میری تمام دعائیں اس کے اور ظہیر کے ساتھ ہیں۔ وہ آخر کار شادی کر رہے ہیں۔ میں انہیں تمام نیک خواہشات بھیجتا ہوں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جانتے تھے کہ سوناکشی اور ظہیر شادی کریں گے، تو نہلانی نے جواب دیا کہ ’ظاہر ہے، آج کل بچے اپنے فیصلے خود لیتے ہیں، اس لیے والدین کو خوش ہونا چاہیے۔‘

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے پہلاج نہلانی کا کہنا تھا کہ ایک جوڑے کو شادی شدہ زندگی گزارنی ہوتی ہے اور یہ سب سے اہم بات ہے۔ انہیں ایک دوسرے سے محبت کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کے ساتھ آرام دہ ہونا چاہیے۔

سنہا خاندان کی ایک اور قریبی دوست اور معروف اداکارہ پونم ڈھلون نے کہا کہ سوناکشی نے انہیں بہت پیارا شادی کا دعوت نامہ بھیجا ہے اور وہ سوناکشی کی زندگی کی اس پرمسرت تقریب میں شرکت کی منتظر ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید