• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی، پونم ڈھلوں کے بعد ہنی سنگھ نے بھی تصدیق کردی

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بالی ووڈ سینئر اداکارہ پونم ڈھلوں کے بعد اب بھارتی گلوکار، ریپر ’یو یو ہنی سنگھ‘ نے بھی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہنی سنگھ نے اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بہترین دوست اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے، ان کی شادی میں شرکت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’میں گلوری (نئی البم) کے پہلے گانے کی شوٹنگ کے لیے لندن میں ہوں گا لیکن اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ میں اپنی بہترین دوست سوناکشی کی شادی میں شرکت کروں۔

انہوں نے سوناکشی سنہا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ سوناکشی میرے کیریئر کے سفر میں ایک بہت بڑا سہارا رہی ہیں اور زندگی میں کئی بار اس نے میری مدد کی ہے۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ہنی سنگھ نے حال ہی میں مشہور گانے ’کلا اسٹار‘ کی میوزک ویڈیو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔

اس سے قبل سینئر اداکارہ پونم ڈھلوں نے معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اُنہیں بہت خوبصورت دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ رواں ماہ کی 23 تاریخ کو شادی کرنے والی ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا پر رواں ماہ کے آغاز سے چہ مگوئیاں جاری ہیں جس کی تاحال اس جوڑے کی جانب سے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید