• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: بیٹی کی پیدائش پر طلاق کا ڈر، خاتون نے بچی کو اغوا کروادیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

اسلام آباد میں خاتون نے بیٹی کی پیدائش پر شوہر سے طلاق کے ڈر سے نومولود بچی کو اغوا کروادیا، بعد میں پولیس نے بچی کو بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ نومولود مغوی بچی کو بازیاب کروالیا گیا، 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے شوہر سے طلاق کے ڈر سے بچی کے اغوا کا پلان بنایا، ملزمہ نے دائی کو اغوا سے پہلے کچھ رقم ایڈوانس میں دی تھی۔

 ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان نے تفتیش کے دوران جرم کا اقرار کیا، مغوی نومولود بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید