اٹک (جنگ نیوز) پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 2 وکلا کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکار نے رنجش پر وکیل کے چیمبر میں داخل ہو کر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک اسرار احمد اور ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اٹک میں وکلا کے قتل کا ہولناک واقعہ قابل مذمت ہے ، وعدہ ہے اس کیس میں انصاف ہوتا نظر آئیگا۔ پولیس کا بتانا ہےکہ قاتل کو گرفتار کرکے تھانہ اٹک سٹی منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اٹک پولیس نے فائرنگ میں ملوث اے ایس آئی انتظار کو فوری گرفتار کر لیا۔