جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب مذاق ہے۔
ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کا خطاب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکمراں بے خبر ہیں، عوام میں غریب متوسط طبقہ پس گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے یہ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہو گا۔
وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ دوست ممالک کی سرمایہ کاری سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے نظام وضع کر لیا ہے، ایسے تمام ادارے جو کرپشن کا مرکز بن چکے ہیں، ان کا خاتمہ فرض بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ قوم ڈیڑھ سے دو ماہ میں پاکستان پر بوجھ بننے والے اداروں سے متعلق سخت فیصلے دیکھیں گے، 2022ء میں اقتدار سنبھالا اور پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے نوازشریف اور آصف زرداری کی رہنمائی میں کام کیا۔