• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کی آذربائیجان کے صدر کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد، امن اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔

شہباز شریف اور صدر آذربائیجان نے تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبے میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے باکو میں کوپ 29 کی میزبانی پر صدر آذربائیجان کو مبارکباد پیش کی۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے صدر علییوف کو پاکستان کا سرکاری دورہ جلد کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

صدر علییوف نے کہا کہ وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید