• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج اور کل بھی شدید گرمی کی پیشنگوئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں آج اور کل بھی شدید گرمی کی پیشنگوئی کی گئی ہے، کراچی میں پیر کو 42 ڈگری کی گرمی پچاس ڈگری سے زائد محسوس کی گئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں سے پیر کو نشے کے عادی مزید 7 افراد کی لاشیں ملیں۔

پیر کو شدید گرمی سے جناح اور سول اسپتال میں 10 افراد کے انتقال کی تصدیق ہوئی۔ 

ایدھی فاؤنڈیشن کے تین سرد خانوں میں تین روز کے دوران 300 لاشیں لائی گئی ہیں۔ 

فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ عام دنوں کے مقابلے میں میتوں کی تعداد دگنی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے دوران پانی کی سپلائی معطل ہے، بلدیہ نیول کالونی اور موسی کالونی میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نہ نکلنے، پانی کے زیادہ استعمال اور ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید