• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرہ اونٹ کا مالک ملزمان کی نشاندہی نہیں کر رہا، فلاحی ادارہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فلاحی ادارے شیلٹر اینمل کے مینجر کا کہنا ہے کہ متاثرہ اونٹ کا مالک ملزمان کی نشاندہی نہیں کر رہا۔ 

ایک بیان میں مینجر نے کہا کہ ایف آئی آر اس لیے نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے، اونٹ کے مالک کو معاوضہ دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اونٹ بہت ڈرا ہوا ہے، صبح سے کچھ نہیں کھایا، اونٹ کے صحتیاب ہونے کے بعد مصنوعی ٹانگ سے متعلق فیصلہ ہو گا۔

مینجر کا کہنا ہے کہ دبئی میں اونٹوں کے لیے مصنوعی ٹانگ بنانے والی کمپنی سے رابطہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سانگھڑ میں 2 روز قبل کھیت میں داخل ہونے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔

واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔

ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ پانچوں ملزمان کو گزشتہ روز اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے 2 ملزمان نے اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید