• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر کا رابطہ، عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان  ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔ 

دونوں رہنماؤں نے پاک ترکیہ دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کو سراہا۔ 

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ 

وزیراعظم اور ترک صدر نے خطے اور عالمی امن و استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

دونوں رہنماؤں نے فلسطین بالخصوص غزہ کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ 

وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر نے عالمی برادری سے اپیل کی وہ  فلسطینیوں کے مصائب کے خاتمے کےلیے کوششوں کو دگنا کرے۔ 

دونوں رہنماؤں نے چیلنجز سے نمٹنے اور باہمی قومی مفادات کی حمایت کےلیے مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر اردگان کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید