• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منافع خوروں نے ہرے مسالے کی قیمتیں بڑھا دیں


عیدالاضحیٰ سے پہلے ہی منافع خوروں نے سبز مسالا جات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر منافع خور عوام کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے لگے، سبز مسالاجات کے نرخ دُگنے سے بھی زیادہ ہوگئے۔

عید قربان پر جانور ہی نہیں بلکہ سبز مسالا جات بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئے۔

ٹماٹر، پیاز، ہری مرچ، ادرک، لہسن، دھنیا پودینا حتیٰ کہ عید کے پکوانوں میں استعمال ہونے والی ہر چیز کے دام بڑھادیے گئے۔

80 روپے کلو ملنے والا ٹماٹر 200 روپے کلو اور 150 روپے فی کلو ملنے والے پیاز 200، ادرک اور لہسن 800 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ پہلے ان اشیاء کی قیمتیں کافی کم تھیں، اب 30 سے 40 فیصد ریٹ بڑھ گئے ہیں۔

سبزی فروشوں نے کہا کہ سبزیاں پیچھے سے ہی مہنگی مل رہی ہیں، اس لیے قیمتیں بڑھی ہیں۔

دوسری جانب مرغی کی سپلائی کم ہونے کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی قیمت بھی 500 روپے ہو گئی۔

مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی نسبت مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی آئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید