• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں شہریوں کا احتجاج پولیس اہلکار کے کام آگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں ملیر سٹی کے قریب سے چھینی گئی گاڑی علاقے میں جاری احتجاج کے باعث آدھے گھنٹے میں مل گئی۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے قائدآباد سے پولیس اہلکار معراج سے کار چھینی تھی۔

ملزمان کار چھین کر ملیر کالا بورڈ کےقریب ٹریفک جام میں پھنس گئے، ملیر پولیس کی رسپانس فورس کے پہنچتے ہی ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس اہلکار کا بتانا ہے کہ گاڑی کی لوکیشن ٹریکر کمپنی سے ملتے ہی ڈسٹرک پولیس کو دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید