• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس


قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فارم 45 کے تحت جیت کے دعویدار تمام امیدوار اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر رہنماؤں کا موقف تھا کہ آج ہماری پارلیمانی پارٹی مکمل ہوئی، جلد ٹریبونلز سے بھی فیصلہ حق میں ہوگا۔

دوران اجلاس اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جعلی فارم 47 والے کسی امیدوار کو تسلیم نہیں کرتے، علامتی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پارلیمنٹ کے باہر اور اندر سخت احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عامر ڈوگر نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں، چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی۔

قومی خبریں سے مزید