• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ بھٹو، زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچ گئیں، عید نوابشاہ میں منائیں گی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری کی دختر اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہم شیرہ و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو، زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچ گئیں۔ 

آصفہ بھٹو عید اپنے والد صدر آصف علی زرداری کے ساتھ نواشاہ میں منائیں گی۔ 

دریں اثنا نوابشاہ پہنچنے کے بعد آصفہ بھٹو نے اپنے انتخابی حلقے این اے 207 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور حلقے میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ 

اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

قومی خبریں سے مزید