• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ کا جانوروں سے نارواسلوک کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جانوروں سے نارواسلوک کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی کو ہدایت کی کہ سانگھڑ میں ٹانگ کٹنے والے اونٹ کا علاج کروایا جائے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ زخمی اونٹ کے علاج معالجے کا کراچی میں بندوبست کرکے رپورٹ فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ زخمی اونٹ کا مکمل علاج کر کے اس کی مصنوعی ٹانگ کا لگانے کا بندوبست کیا جائے۔

سیکریٹری لائیواسٹاک کاظم جتوئی کی کوآرڈینیشن سے زخمی اونٹ کو این جی او کے کراچی سینٹر پر لایا گیا ہے۔

پی پی سینیٹر قرۃ العین مری نے بھی این جی او کے سینیٹر پر جاکر زخمی اونٹ کے علاج کا جائزہ لیا۔

کاظم جتوئی نے وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ میں آگاہی دی کہ سماجی تنظیم اونٹ کا بہترین علاج کر رہی ہے، سینٹر پر اونٹ کا علاج کرنے کے بعد مصنوعی ٹانگ کا بندوبست کیا جائے گا۔

اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگاکر چلنے پھرنے کے قابل بنائیں۔

سید مراد علی شاہ نے اس کے ساتھ ہی حیدر آبد کے علاقے سیری میں گدھے کی ٹانگ توڑنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں سے ظلم اور زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جانور بھی اللّٰہ کی مخلوق ہیں اور ان مخلوق سے اچھا برتاؤ کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید