• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور ، پریالو کی بڑدی برادری کے خونریز تنازع کا فیصلہ

خیرپور(بیورورپورٹ) پریالو کی بڑدی برادری کے خونریز تنازع کا فیصلہ ہو گیا۔ فیصلہ پیر معشوق علی شاہ جیلانی آف رانی پور کی سربراہی میں ہوا۔قصوروار افراد پر 25لاکھ روپے کا جرمانہ عائد تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے پریالو کی بڑدی برادری کے خونریز تنازع کا فیصلہ ہو گیا۔ فیصلہ پیر معشوق علی شاہ جیلانی آف رانی پور کی سربراہی میں ہوا قصوروار افراد پر مجموعی طور پر25لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ بعدازاں دونوں گر وپوں کو گلے ملوا کر ان کی صلح کرادی گئی۔ دونوں گر وپوں نے فیصلہ سننے کے بعد تنازع ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد مٹھائی تقسیم کی گئی اور دعائے خیر مانگی گئی واضح رہے کہ پریالو کی بڑدی برادری کے سجاول بڑدی اور بخشل بڑدی کے گر وپوں کے درمیان کافی عرصے سے خونریز تنازع چل رہا تھا جس پر علاقے کی دیگر برادریوں میں بڑی تشویش پھیلی ہوئی تھی۔
تازہ ترین