• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے دھڑوں میں بٹنےکی وجہ سے مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں: چوہدری شافع حسین

صوبائی وزیرصنعت وتجارت چوہدری شافع حسین ـــ فائل فوٹو
صوبائی وزیرصنعت وتجارت چوہدری شافع حسین ـــ فائل فوٹو

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دھڑوں میں بٹنےکی وجہ سے مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔

 چوہدری شافع حسین نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن حکومت سے مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کے دھڑوں کی رائےمختلف ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت کوباقی 4 سال کی مدت پوری کرنی چاہیے، ن لیگ، ق لیگ، پیپلزپارٹی مسائل کےحل کے لیے سنجیدہ ہیں، انہیں علم ہے کہ یہ آخری موقع ہے۔

 صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ 15سالوں سے کرپشن کرنیوالے کرپٹ آفیسرز کو تبدیل کروا رہے ہیں، وفاق اور صوبے میں ق لیگ کا ن لیگ اور پی پی سے ابھی تک اتحاد بہتر جا رہا ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 100 دن کی کارکردگی بہتر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اسپورٹس کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے ہار جیت ہوتی رہتی ہے،محسن نقوی کو پوری طرح پتا چل چکا ہے کہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید