• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی قیادت کو جیل میں نماز عید نہیں پڑھنے دی گئی، زین قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما زین قریشی نے جیل میں قید پارٹی قیادت کو نماز عید نہ پڑھنے دینے کا انکشاف کیا ہے۔

ایک بیان میں زین قریشی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالا جیل میں عید کی نماز پڑھنے نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کیس سیاسی انتقام تھا، ہائی کورٹ نے اس کیس میں باعزت بری کیا تو حکومت نے 9 مئی کے بےبنیاد کیسز بنا دیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حالیہ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا، یہ آئی ایم ایف دوست بجٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید