• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد


وزیراعظم شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ 

وزیراعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربرہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو فون کر کے عید کی مبارکباد دی۔ 

اس دوران وزیراعظم پاکستان نے کہ قوم سرحدوں پر وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج وطن کے دشمنوں اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید