• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری سڑک کنارے آلائشیں نہ پھینکیں، کوڑے دان میں ڈالیں: کمشنر لاہور

 
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

لاہور کے کمشنر زید بن مقصود نے کہا ہے کہ شہری سڑک کنارے آلائشیں نہ پھینکیں، کوڑا دان میں ڈالیں۔

ایک بیان میں زید بن مقصود نے کہا ہے کہ عید کے دوسرے روز بھی صفائی آپریشن و آلائشیں اٹھانے کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے روز کا صفائی آپریشن کامیاب رہا، شکایات پر فوری ردِعمل دیا گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار ٹن آلائشیں اٹھا کر ڈمپنگ سائٹس پر پہنچائی گئیں۔

کمشنر لاہور کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی وزراء اور انتظامی افسران آج بھی فیلڈ میں موجود ہوں گے۔

زید بن مقصود نے یہ بھی کہا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی عارضی کلیکشن سینٹرز کو 100 فیصد کلیئر کرنے پر فوکس رکھے۔

قومی خبریں سے مزید