• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید قرباں پر بھی اسرائیلی جارحیت جاری، 17 فلسطینی شہید

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی فوج کی عید قرباں پر بھی غزہ میں جارحیت جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے نصیرات کیمپ میں اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے کم از کم 17 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ میں بھی رات بھر شدید بم باری جاری ہے۔

نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرے، 8 اسرائیلی گرفتار

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کی رہائش گاہ کے باہر حکومت مخالف مظاہرے کرنے پر 8 اسرائیلیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی مظاہرین نئے انتخابات، جنگ بندی معاہدے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید