• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر شمالی کوریا کے دو روزہ دورے پر پیانگ یانگ پہنچ گئے

بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا 

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن شمالی کوریا کے دو روزہ دورے پر پیانگ یانگ پہنچ گئے۔

پیانگ یانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ولادیمیر پیوٹن کا استقبال کیا۔

شمالی کوریا کی ریاستی نیوز ایجنسی کے مطابق ایئرپورٹ پر ولادیمیر پیوٹن کو گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا، دونوں رہنما ایئرپورٹ سے ایک ہی گاڑی میں ہوٹل پہنچے۔

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور شمالی کوریا عالمی تنہائی کا شکار ہونے کی وجہ سے مختلف معاہدے سائن کر سکتے ہیں۔

خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے خلاف اپنی جنگ برقرار رکھنے کے لیے پیانگ یانگ سے ہتھیار حاصل کر سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ولادیمیر پیوٹن کے دورہ شمالی کوریا سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید ترقی ملے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ولادیمیر پیوٹن کے 24 سالوں بعد دورہ شمالی کوریا سے قبل پیانگ یانگ کی سڑکوں کو روسی جھنڈوں اور پوسٹروں سے سجایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید