• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج گرمی کا راج ہے، پنجاب میں آج پارہ 45 ڈگری چڑھنے کا امکان ہے۔

 لاہور، سرگودھا، جہلم، سکھر، نواب شاہ اور دادو میں درجۂ حرارت 44 سے 45 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔

 لاہور میں 48 ڈگری تک کی گرمی محسوس کی جائے گی جبکہ اسلام آباد میں 42، پشاور میں 44، کراچی میں 41 اور کوئٹہ میں 37 ڈگری جیسی گرمی کی شدت محسوس کیے جانے کی پیش گوئی ہے۔

شام یا رات کے وقت شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقوں میں آج بوندا باندی کا امکان ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج موسم گرم اور مرطوب ہے۔ 

گزشتہ روز شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 25  اور زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجۂ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے،  شہر میں گرمی کی شدت مذید بڑھے گی۔

قومی خبریں سے مزید