لاہور میں عید کے 3 دن جاری رہنے والا ’آپریشن کلین اپ‘ آج مکمل ہو جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق اور سیکریٹری کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اُنہوں نے صفائی کے لیے جاری آپریشن میں شریک تمام اداروں اور عملے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت، منتخب نمائندوں اور اداروں کے لیے اصل عیدی عوام کی شاباش ہے۔