• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سی ویو کے قریب 2 گروہوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 3 افراد زخمی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی کے تفریحی مقام سی ویو کے قریب 2 گروہوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے راہ گیر سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی افراد کی شناخت امیر زادہ، جان سمین اور راہ گیر عرفان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمی راہ گیر عرفان کے بیان کے مطابق دونوں گروہوں میں جھگڑا ڈانس کرنے پر ہوا، واقعے کی مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید