• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولیمسن نیوزی لینڈ وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے مستعفی، کنٹریکٹ لینے سے انکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کاکرکردگی کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے وائٹ بال ٹیموں کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا اور سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے بھی انکار کردیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن تینوں فارمیٹس میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں نیوزی لینڈ ابتدائی دو میچوں میں شکست کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔
اسپورٹس سے مزید