• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو بار کی چیمپئن، ویسٹ انڈیز کا ورلڈکپ میں سفر ختم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میزبان ویسٹ انڈیز کاٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سفر سیمی فائنل سے قبل ختم ہوگیا۔ جنوبی افریقا نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد ڈی ایل ایس سسٹم کے تحت تین وکٹ سے دو بار کی سابق ورلڈ چیمپئن کو شکست دے کر تیسری بار سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مطابق اینٹیگا کے شہر نارتھ ساؤنڈ میں ٹی20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹ پر 135 رنز بنائے، تاہم بارش کی وجہ سے جنوبی افریقا 17 اوورز میں 123 رنز کا ہدف ملا، جو انہوں نے 5 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔ میزبان ٹیم کے کائل میئرز اور روسٹن چیز نے 81 رنز کی اہم شراکت قائم کی، میئرز 35 اور راسٹن چیز 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پلیئر آف دی میچ تبریز شمسی نے 4اوورز میں27رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں جنوبی افریقی اوپنر ریزا ہینڈرکس صفر پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے، کوئنٹن ڈی کاک 12، کپتان ایڈن مارکرم 18، ٹرسٹن اسٹبس 29 رنز بناسکے۔ ہینرک کلاسن نے 10 گیندوں پر 22 رنز سمیٹے، مارکو جانسن 14 گیندوں پر 21 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ روسٹن چیز نے 12 رنز دے کر 3، آندرے رسل اور الزاری جوزف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید