پاکستانی معروف اداکار و میزبان عمران اشرف نے کہا ہے کہا ہے کہ ان کا بیٹا روہم ہر طرح سے خوش ہے اور اسے کوئی ذہنی پریشانی نہیں۔
یاد رہے کہ عمران اشرف سابقہ اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق کے سابق شوہر ہیں، اس جوڑی کی گزشتہ سال طویل عرصے تک علیحدگی رہنے کے بعد باقاعدہ طور پر طلاق ہو گئی ہے۔
عمران اشرف طلاق جیسے تلخ تجربے سے گزر چکے ہیں اور اپنی سابقہ بیوی کرن اشفاق حسین ڈار کے ساتھ مل کر بیٹے روہم کی پرورش کر رہے ہیں۔
انڈسٹری کے اس سابق جوڑے نے ہمیشہ اپنے بیٹے کی پرورش کو ترجیح دی ہے۔
عمران اشرف گزشتہ برسوں کے دوران ہی ڈرامہ انڈسٹری میں منفرد اور ور اسٹائل اداکار کے طور پر ابھرے ہیں، آج کل وہ منفرد کرداروں کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر راج کر رہے ہیں۔
عمران اشرف ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کے بھی میزبان ہیں۔
حال ہی میں اُنہوں نے ایک نیوز چینل کو عید الاضحیٰ کے پہلے روز انٹرویو دیا ہے۔
اس دوران خاتون صحافی، مہر بخاری کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں روہم سے بہت لگاؤ رکھتا ہوں، اولاد دنیا کی سب سے بڑی نعمت اور قیمتی چیز ہے، اس سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میں اور روہم کی والدہ مل کر بیٹے کی پرورش کر رہے ہیں اور ہمارا بیٹا ہر طرح سے خوش ہے، اُسے کوئی ذہنی پریشانی نہیں ہے۔
عمران اشرف کا کہنا تھا کہ میں روہم کو اپنے ساتھ شوٹنگ سیٹ پر بھی ساتھ لے جاتا ہوں، روہم میری زندگی ہے اس لیے اس کی دیکھ بھال کرنا مشکل نہیں ہے۔