• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شلپا شیٹی اور راج کندرا نے گولڈ اسکیم فراڈ کے الزام پر خاموشی توڑ دی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بھارتی معروف جوڑی، اداکارہ شلپا شیٹی اور اُن کے مشہور تاجر شوہر، راج کندرا نے گولڈ اسکیم میں فراڈ کے الزامات پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک ارب پتی تاجر نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر، بزنس مین راج کندرا پر گولڈ اسکیم میں دھوکا دینے  کے الزامات عائد کیے تھے۔

ممبئی کے نامور تاجر کے الزامات پر جواب دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا نے کہا ہے کہ ’ہمارا کوئی جرم نہیں، ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔‘

دوسری جانب اس جوڑی کے وکیل پرشانت پاٹل نے کہا ہے کہ شلپا اور راج ان الزامات کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔

بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق عدالتی حکم کے بعد شلپا شیٹی اور راج کندرا کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا، مکمل تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ شکایت کنندہ کو 90 لاکھ کی پوری رقم ادا کی گئی تھی، اس رقم کی ادائیگی کے لیے بھی جائز ذرائع کا استعمال کیا گیا تھا۔

شلپا اور راج کے وکیل کا بتانا ہے کہ میرے مؤکلوں نے شکایت سے متعلق تصدیق شدہ اصلی دستاویزات باضابطہ طور پر محکمہ پولیس کو جمع کرا دی ہیں، معاملے کی حقیقت معلوم ہونے کے بعد پولیس میرے مؤکلوں کو انصاف دلائے گی۔

بالی ووڈ کی نامور جوڑی کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ شلپا اور راج کو تفتیش کی آزادی اور انصاف پر مکمل یقین ہے اور یقیناً سچائی غالب آئے گی۔

بالی ووڈ جوڑی پر الزامات کا پسِ منظر 

رواں ماہ کے وسط میں شلپا اور راج کندرا کے خلاف دھوکا دہی کی شکایت درج کروائی گئی تھی۔

جس پر سیشن عدالت نے باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی) پولیس اسٹیشن کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ اداکارہ شلپا اور ان کے شوہر کے خلاف ایک تاجر کی جانب سے لگائے گئے ایک بلین دھوکا دہی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز کریں۔

ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کو ہدایت دی تھی کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت دھوکا دہی اور قانون کی مجرمانہ خلاف ورزی کے لیے ایف آئی آر درج کی جائے۔

راج کندرا اور ان کی اہلیہ کے خلاف ممبئی کے ایک نامور ارب پتی تاجر نے شکایت درج کروائی تھی۔

درج کروائی گئی شکایت کے مطابق کندرا اور شیٹی نے 2014ء میں ایک اسکیم متعارف کروائی تھی جس میں اس جوڑے نے متعدد افراد کے ساتھ دھوکا کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید