حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں شہہ سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں، شادی کے بعد دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے تقریباً تین روز بعد یہ نوبیاہتا جوڑا پہلی بار عوامی سطح پر ایک ساتھ دکھائی دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے والا یہ جوڑا 26 جون کی شب ممبئی کے مقامی ریستوران میں اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ ڈنر کے لیے جاتے ہوئے دکھائی دیا۔
اس موقع پر اداکارہ نے لال مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ اُن کے شوہر سفید پینٹ شرٹ میں ملبوس تھے۔
اداکارہ نے اپنے سُسرالیوں اور چند قریبی دوستوں کے ہمراہ ڈنر سے قبل پاپارازی فوٹوگرافرز کے لیے پوز کیا، اس موقع پر یہ جوڑا بےحد خوش نظر آیا۔