• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کرنیوالوں کے خلاف مقدمات درج


پشاور میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کرنے والوں پر پچھلے 8 دنوں میں 4 مقدمات درج کرلیے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کی رنگ روڈ پر 13 جون کو لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے پر ایف آئی آر درج کی گئی، فضل رحیم اور وارث خان نے 200 سے زیادہ مظاہرین کے ساتھ رنگ روڈ کو بلاک رکھا۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں انعام خان، عمر دراز اور ناظم ارباب زین سمیت 25 افراد پر ورسک گرڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاج کا مقدمہ بھی درج  کیا گیا، تیسری ایف آئی آر ایم پی اے فضل الہٰی کے پی اے جمیل خان کے خلاف درج کی گئی۔

 پولیس حکام  کا کہنا ہے کہ تیسرا مقدمہ ہزار خوانی گرڈ اسٹیشن کے سامنے بڑی تعداد میں مظاہرین کے احتجاج پر درج کیا گیا۔

 چوتھی ایف آئی آر پی ٹی آئی کے خورشید خان ثاقب پیر محمد اور مسلم لیگ ن کے ملک ظہور کے خلاف درج کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید