• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نغمہ نگار خواجہ پرویز کی یادیں آج بھی تر و تازہ


ان گنت خوبصورت اور دل کو چھو لینے والے نغمات کے خالق نغمہ نگار خواجہ پرویز کو ہم سے بچھڑے 13 برس بیت گئے، لیکن ان کے نغموں کی گونج اور چاشنی آج بھی ان کی یادوں کو تر و تازہ رکھے ہوئے ہیں۔

ہزاروں خوبصورت اور کانوں میں رس گھولنے والے گیتوں کے خالق خواجہ پرویز 1931ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے، خواجہ پرویز شروع سے ہی لالی ووڈ کا حصہ رہے۔

خواجہ پرویز کے خوبصورت کلام کو ملکہ ترنم نور جہاں نے بھی بہت گایا اور امر کر دیا۔

خواجہ صاحب کو لوک گیت لکھنے پر بھی عبور حاصل تھا، نصرت فتح علی خان کے بہت سارے مقبول گیت بھی خواجہ پرویز ہی کے لکھے ہوئے ہیں۔

خواجہ پرویز کو ملینیم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید