• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی سب سے لمبی ٹوپی، امریکی شہری کا برسوں پرانا خواب پورا ہو گیا

فوٹو بشکریہ گینیز ورلڈ ریکارڈز
فوٹو بشکریہ گینیز ورلڈ ریکارڈز

 امریکی شخص کا دنیا کی سب سے لمبی ٹوپی بنانے کا اپنا برسوں پرانا خواب پورا کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والے جوشوا کیسر نامی ایک شخص نے کئی سال محنت کرنے کے بعد بالآخر 17 فٹ اور 9.5 انچ لمبی ٹوپی تیار کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

جوشوا کیسر نے ایسا ریکارڈ بنانے کا فیصلے کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ براؤز کر رہا تھا تو میری نظر ایک تصویر پر پڑی جس میں ایک شخص لمبی سی ٹوپی اپنے سر پر پہنے ہوا تھا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ بس بلاوجہ ہی وہ مضحکہ خیز لمبی ٹوپی کی تصویر میرے ذہن پر نقش ہو گئی، میں نے اپنا لیپ ٹاپ بند کیا اور تصویر والی ہیٹ سے بھی لمبی ٹوپی بنانے کے لیے سامان کی تلاش میں نکل گیا۔

جوشوا کیسر نے بتایا کہ مجھے یقین تھا کہ میں یہ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔

یاد رہے کہ جوشوا کیسر سے پہلے یہ دنیا کی سب سے لمبی ٹوپی بنانے کا ریکارڈ اوڈیلن اوزارے کے پاس تھا جنہوں نے 2018ء میں 15 فٹ  9 انچ لمبی ہیٹ تیار کی تھی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید