• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی گاگا ایک مرتبہ پھر ماں بننے کی خواہش مند

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

امریکی معروف گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا نے ایک مرتبہ پھر ماں بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 38 سالہ لیڈی گاگا اپنے منگیتر مائیکل پولانسکی کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران لیڈی گاگا نے کہا کہ آپ جانتے ہیں میں محبت کر کے بہت خوش ہوں اور ایک خاندان بنانے کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی گاگا اور مائیکل پولانسکی نے 2020ء میں ڈیٹنگ شروع کی تھی اور انہیں پہلی بار لاس ویگاس میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

بعد ازاں دونوں شخصیات نے اپنے تعلقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا اور رواں سال جولائی میں لیڈی گاگا نے مائیکل پولانسکی سے منگنی کی تصدیق کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی لیڈی گاگا ماں بننے کے حوالے سے خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔

ماضی میں ان کا کہنا تھا کہ میں ماں بننا چاہتی ہوں، ہم ایک انسان کو اپنے اندر رکھ کر اسے بڑھاتے ہیں، پھر وہ دنیا میں آتا ہے اور پھر اس کی دیکھ بھال ہمارا کام ہوتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید