• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو وائرس ملک بھر کے 45 اضلاع میں پھیل چکا ہے، حکام

اسلام آباد(صباح نیوز)پولیو وائرس ملک بھر کے 45 اضلاع میں پھیل چکا ہے،پشاور اور کراچی سمیت ملک کے 7 شہروں میں ایک ہی روز پولیو وائرس کی تصدیق ،پولیو فری پاکستان کا خواب تعبیر کے قریب پہنچ کر ٹوٹ جاتا ہے۔حکام کے مطابق اب ایک ہی روز میں پشاور اور کراچی سمیت ملک کے 7شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد یہ وائرس مجموعی طور پر ملک کے 45 اضلاع میں پھیل چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری رپورٹ کے مطابق دونوں نمونوں میں پولیو وائرس مثبت آیا، چمن، کوئٹہ، پشین، حیدرآباد اور میرپورخاص میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک بھر سے سے مزید