• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر میں گرمی کی لہر، 25 مور ہلاک، متعدد بیمار

تھرپارکر(رپورٹ/ عبدالغنی بجیر) تھر پارکر میں جاری شدید گرمی کی لہر کے دوران 25مور پرند ہلاک ہو گئے۔اور متعدد بیماری میں مبتلا ہیں۔ ذرائع کے مطابق موروں کی یہ ہلاکتیں تحصیل مٹھی اسلام کوٹ چھاچھرو کے دیہی علاقوں میں ہوئی ہیں۔ گائوں کھاریو غلام شاھ بورلی ساکریو اور دیگردیہاتوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ روزانہ درجنوں مور ہلاک ہو رہے ہیں اور بیمار موروں کا علاج نہیں ہو پا رہا ہے۔مور آنکھوں پر سوزش کی وجہ سے لاغر ہوکر ہلاک ہو رہے ہیں۔جنگ کی جانب سے رابطہ کرنے پر محکمہ وائلد لائف تھرپاکر کے ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز تالپور نے بتایا کہ جن دیہاتوں سے موروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ملتی ہیں وہاں ٹیمیں بھیجی جا رہی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید