• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای ایوی ایشن ٹیم آج اسلام آباد ائیرپورٹ کا سکیورٹی معائنہ مکمل کریگی

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) متحدہ عرب امارات کی ایوی ایشن سکیورٹی ٹیم نے بدھ 26جون کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر GCAA UAE کے وفد نے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اسلام آباد ائرپورٹ کے منیجر آفتاب گیلانی اور سول ایوی ایشن ڈویژن کے سینئر عہدیداروں بشمول ڈائریکٹر ایوی ایشن‘ سکیورٹی ائرکموڈور (ر)شاہد قادر نے اماراتی ٹیم کو سکیورٹی امور کے بارے میں بریف کیا۔ اسلام آباد ائرپورٹ پر ابوظہبی کی اتحاد ائرویز کی پروازوں کے تحفظ کیلئے تیار کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اماراتی ٹیم یواے ای جانیوالی پروازوں کو اسلام آباد ائرپورٹ پر فراہم کی جانیوالی ایوی ایشن سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ اماراتی ٹیم آج جمعرات کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سکیورٹی اسیسمنٹ کا جائزہ مکمل کریگی اور آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں کراچی جاکر جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل سیٹلائٹ ٹرمینل پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔

ملک بھر سے سے مزید