• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی کمیشن نے تمام پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آ باد (آئی ا ین پی) یورپی کمیشن کی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ترجمان یورپی کمیشن نے بتایا کہ یورپی یونین کی ایئر سیفٹی فہرست میں کوئی پاکستانی ایئرلائن شامل نہیں ہے۔ ترجمان یورپی کمیشن کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پر پابندی تھرڈ کنٹری آپریٹر کی اجازت کی معطلی کا نتیجہ ہیں، معطلی کے باعث پاکستان سے یورپ تک کوئی پرواز نہیں چلائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اب بھی تمام قابل اطلاق معیارات کے مظاہرے میں ناکام ہے، پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کا اصلاحی اقدامات پر عملدرآمد لازمی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سول ایوی ایشن بھی ضروری صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔ 
ملک بھر سے سے مزید