• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرتاج گل کانام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاہے کہ جھوٹے الزامات ہیں،تمام قابل ضمانت ہیں اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، ابھی نام نکال رہے ہیں،آئندہ ان کو بھی بلائیں گے جو منظوری دیتے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔

ملک بھر سے سے مزید