• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک مداح مجھ سے لڑکی بن کر بات کرتا تھا: نیلم منیر کا انکشاف

اداکارہ نیلم منیر ـــ فائل فوٹو
اداکارہ نیلم منیر ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مداح مجھ سے کافی عرصے تک لڑکی بن کر بات کرتا رہا۔

 نیلم منیر نے حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام’ہنسنا منع ہے‘میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی زندگی اور شوبز کیریئر کے بارے میں بات کی۔

شو کے میزبان تابش ہاشمی نے اداکارہ سے ایک سوال پوچھا کہ آپ کو کبھی کوئی ایسا مداح ملا ہے جس سے مل کر آپ کو ڈر لگنے لگا ہو کہ یہ تو بہت زیادہ دیوانہ ہے؟

نیلم منیر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے لیکن کچھ ایسے مداح بھی ہیں جنہیں مجھ سے ملاقات کے وقت یہ سمجھ نہیں آ رہا ہوتا کہ اُنہیں مجھ سے کیا بات کرنی چاہیے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرا ایک مداح تو مجھ سے لڑکی بن کر بات کرتا تھا اور زیادہ تر فون کرکے یہی کہا کرتا تھا کہ مجھے فلاں فلاں شخص سے بات کرنی ہے تو میں ظاہر ہے یہ کہہ دیتی تھی کہ آپ نے غلط نمبر پر کال کی ہے اور پھر مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ایک آدمی ہے جو لڑکی بن کر مجھے فون کرتا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ میرے نام پر تو چالاک لوگ سادہ قسم کے لوگوں کو بیوقوف بھی بناتے ہیں اور ان سے پیسے مانگ لیتے ہیں جو کہ بہت غلط بات ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے نام پر جس کسی کے ساتھ بھی فراڈ ہوا ہے اسے چاہیے کہ فوراََ متعلقہ اداروں میں شکایت درج کروائیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید