• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں دو ٹرینوں میں تصادم، 20افراد ہلاک

لندن (جنگ نیوز) جنوبی اٹلی میں دو ٹرینوں کے تصادم میں کم از کم 20افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ حادثہ پگلیا ریجن کے ٹائون اینڈرپا کے نزدیک سنگل ٹریک پر ہوا۔ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جن کو ملبے سے امدادی کارکنوں نے نکالا ہے۔ حادثے میں ٹرین کی بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ اٹلی کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ کریش افسوسناک ہے، جس نے آبدیدہ کردیا ہے، جس کی تحقیقات کی جارہی ہے، تاکہ حادثے کی وجہ معلوم ہوسکے۔ نیشنل پولیس کی جانب سے حادثے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
تازہ ترین