• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کو بذریعہ ویڈیو دھمکی دینے والا شخص گرفتار

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بالی ووڈ کے سلطان، سُپر اسٹار اداکار سلمان خان کو یوٹیوب ویڈیو میں جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی شناخت 25 سالہ بنواریلال لاتورلال گجر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی، جس میں اس نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

سلمان خان کی رہائشگاہ پر فائرنگ، مبینہ حملہ آوار گرفتار

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت وکی صاحب گپتا اور ساگر شری جوگیندر پال کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق بہار سے ہے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے دونوں مبینہ ملزمان کو گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے بھوج کے ایک مندر میں پناہ لی ہوئی تھی، خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کی صبح ممبئی میں سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر بائیک پر ہیلمٹ پہنے 2 مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ بعدازاں گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے بذریعہ سوشل میڈیا اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ واضح رہے کہ بشنوئی گینگ گلوکار سدھو موس والا اور راجپوت رہنما، سماجی کارکن اور کرنی سینا کے سربراہ سکھ دیو سنگھ گوگامڈی سمیت کئی ہائی پروفائل قتل کیس میں ملوث ہے

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں مشتبہ شخص نے اپنا تعلق لارنس بشنوئی گروہ سے بتاتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان نے اب تک معافی نہیں مانگی ہے، اس لیے میں اسے قتل کرنے والا ہوں، لارنس بشنوئی، گولڈی برار اور گینگ کے دیگر ارکان میرے ساتھ ہیں‘۔

پولیس اہلکار کے مطابق یوٹیوب ویڈیو ہائی وے پر ریکارڈ کی گئی تھی، ویڈیو منظر عام پر آتے ہی پولیس کی ایک ٹیم کو فوری طور پر راجستھان بھیجا گیا تھا۔

پولیس اہلکار کے مطابق مشتبہ شخص کو راجستھان سے حراست میں لینے کے بعد ممبئی لے کر آگئے ہیں، جہاں سائبر پولیس اسٹیشن میں 506(2)، 504، 34 تعزیرات ہند کے علاوہ آئی ٹی ایکٹ 66(ڈی) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فی الحال معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس بات کی جانچ کی جارہی ہے کہ مشتبہ شخص کا کوئی سابقہ کرمنل ریکارڈ ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ 14 اپریل 2024 کو سلمان خان پر جان لیوا حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ 

اداکار کے ممبئی میں واقع گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر 2 موٹرسائیکل سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔ 

پولیس نے دونوں شوٹرز کو گجرات سے گرفتار کر لیا تھا، بعد میں پولیس نے ایک اور ملزم انوج تھاپن کو بھی گرفتار کیا تھا لیکن اس نے کچھ دن بعد ہی جیل میں خود کشی کر لی تھی۔ 

پولیس اب بھی اس معاملہ میں تحقیقات کر رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید