عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 535 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق یہ رقم سماجی تحفظ، موسمی تبدیلی اور زراعت و لائیو اسٹاک شعبے میں استعمال ہوگی۔
عالمی بینک کے مطابق اس رقم میں سے 4 سو ملین ڈالر سماجی تحفظ منصوبے کے لیے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق سندھ میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے لیے 135ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔