• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کم ہوا

رواں مالی سال کے 11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کم ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 اعشاریہ 3  ارب ڈالر کم ہوکر 46 کروڑ ڈالر رہا۔

ایس بی پی کے مطابق 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 87 فیصد کم ہوا، مئی 2024 کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 27 کروڑ ڈالر رہا۔

اعلامیے کے مطابق مئی کی درآمدات 5 ارب ڈالر اور برآمدات 3 ارب ڈالر رہیں، یوں تجارتی خسارہ 2 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق تجارت، خدمات اور آمدنی کا مئی 2024 کا خسارہ 3 ارب 66 کروڑ ڈالر رہا جبکہ اسی ماہ ورکرز ترسیلات 3 اعشاریہ 24 کروڑ ڈالر رہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے 11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر منفی رہا۔

اعلامیے کے مطابق 11ماہ کی درآمدات 48 اعشاریہ 40 ارب ڈالر جبکہ برآمدات 28 اعشاریہ67 ارب ڈالر رہیں اور تجارتی خسارہ 19 اعشاریہ 72 ارب ڈالر رہا۔

ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال11ماہ میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 29 اعشاریہ37 ارب ڈالر رہا جبکہ ورکرز ترسیلات 27 ارب 9 کروڑ ڈالر رہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان نے ماہ مئی میں 68 کروڑ 80 لاکھ ڈالرکی خدمات ایکسپورٹ کیں۔ ٹیکنالوجی ایکسپورٹ 33 اعشاریہ 2 کروڑ ڈالر رہیں، جو کسی ایک مہینے کی بلند ترین ہے۔

اعلامیے کے مطابق ٹیکنالوجی ایکسپورٹ رواں مالی سال کے11مہینوں میں 2 اعشاریہ 92 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 23 فیصد اضافی ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید