• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ پر نظرثانی کیلئے کام شروع کردیا


افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے اربوں ڈالرز کی اسمگلنگ کی روک تھام کے معاملے پر وفاقی حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی کے لیے کام شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےبارڈر کنٹرول اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ کو بارڈر کنٹرول اتھارٹی کے قیام سے متعلق ٹاسک سونپ دیا گیا۔

وزارت داخلہ بارڈر کنٹرول اتھارٹی کے قیام کےلیے وزارت قانون اور ایف بی آر سے مشاورت کرے گی، بارڈر کنٹرول اتھارٹی کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام ادارے مشترکہ رسپانس دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت کو افغان ٹرنزاٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی کی تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، وزارت تجارت کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی کےلیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ وزارت تجارت افغانستان کی حقیقی امپورٹ ضروریات سے آگاہ کرے۔ کھاد چینی سمیت اشیاء ضروریہ کی اسمگلنگ روکنے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت تحارت سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔

قومی خبریں سے مزید