• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپورٹرز کے وفد کا صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخ میں کمی پر وزیراعظم کوخراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف سے معروف ایکسپورٹرز کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ایکسپورٹرز نے کہا کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں اور ٹیکس چوروں کو سزا دلوانے کےلیے حکومت کے ساتھ ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات ملکی معیشت کےلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، غیر روایتی برآمدات کو فروغ دینے کےلیے تمام ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے، جی ڈی پی میں برآمدات کا تناسب بڑھائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک تب ہی ترقی کرے گا جب برآمدی شعبہ تیز اور پائیدار ترقی کی طرف بڑھے گا، برآمد کنندگان لائق احترام ہیں اور ملک کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں آج وہ فیصلے کرنے ہیں جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوں، جی ڈی پی میں برآمدات کا تناسب بڑھائیں گے، صنعت کاروں اور تاجروں کو سیلز ٹیکس ریفنڈ کی بروقت ادائیگی یقینی بنا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید