• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز ہسپتال منڈی بہاؤ الدین کیلئے فنڈز ریزنگ تقریب

پیرس ( نمائندہ جنگ ) دکھی انسانیت کی خدمت او رمجبور ولاچار لوگوں کی مدد کرنا مسلم معاشرے کی روایت اوراسلامی تعلیمات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فرانس کی کاروباری شخصیات ظفر اقبال تارڑ اور نواز افتخار نے پبلک ایڈ ٹرسٹ کی فنڈ ریزنگ تقریب میں کیا۔ اس موقع پر اوورسیز ہسپتال منڈی بہاؤالدین کیلئے عطیات جمع کئے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی سیداقرارالحسن تھے ۔ ظفر اقبال تارڑ اور نواز افتخار نے مزید کہا کہ کہا کہ اوورسیز ہسپتال منڈی بہاؤالدین کے بعد پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی یہ پروجیکٹ شروع کیا جائے گا تاکہ عوام کو علاج معالجے کی سہولیات مل سکیں ۔انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ٹرسٹ اور اس کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے جنہوں نے آپ اپنی مدد کے تحت عوامی منصوبہ شروع کیا اور ایک اسپتال مکمل کر لیا۔