• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کو واپس لانے میں کردار ادا کریں، والد غلام حیدر کی صدرِ پاکستان سے درخواست

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستان سے 4 بچوں سمیت بھارت جانے والی خاتون سیما حیدر کے پہلے شوہر غلام حیدر نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے درخواست کی ہے کہ وہ اُن کے بچوں کو بھارت سے واپس وطن لانے میں کردار ادا کریں۔

پاکستانی خاتون سیما حیدر کے بچوں کے والد، غلام حیدر کے بھارتی وکیل کی جانب سے صدرِ پاکستان اور نیپالی صدر کو خط لکھا گیا ہے۔

غلام حیدر کا خط میں کہنا ہے کہ بچےخود نہیں گئے بلکہ انہیں نیپال سے اغوا کر کے بھارت لے جایا گیا، بچے ماں کے ساتھ نیپال 10 مئی 2023ء کووزٹ پر گئے تھے، بچوں کو کھٹمنڈو ایئرپورٹ سے اغوا کر کے بھارت منتقل کیا گیا ہے۔

غلام حیدر کا اپنے خط میں مزید کہنا ہے کہ ملزم سچن مینا نے بچوں کو ضلع گوتم بدھ نگر اترپردیش میں رکھا ہوا ہے، مسلمان بچوں پر تشدد کر کے ان کا مذہب تبدیل کیا جا رہا ہے۔

خط میں غلام حیدر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بچوں کو نیپال سے بھارت منتقل کرنا انسانی اسمگلنگ کا معاملہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید