• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شازیہ منظور نے تاحال شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

پاکستانی نامور پلے بیک اور لوک گلوکارہ شازیہ منظور نے شادی نہ کرنے کے موضوع پر پہلی بار بات کی ہے۔

معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ کی عید اسپیشل ایپی سوڈ میں معروف صحافی سہیل وڑائچ کو انٹرویو دیا ہے۔

گلوکارہ نے اس دوران متعدد دلچسپ سوالوں کے جواب دیے اور خود سے متعلق مزید معلومات مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

انٹرویو کے دوران سہیل وڑائچ نے گلوکارہ سے سوال کیا کہ آپ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں، آپ نے شادی بھی نہیں کی؟ 

اس سوال کے جواب میں شازیہ منظور کا کہنا تھا کہ یہ میں نے اپنے والدین کو سرپرائز دیا تھا۔

اس پر سہیل وڑائچ کا پوچھنا تھا کہ کبھی کوئی پسند ہی نہیں آیا یا کوئی اور وجہ تھی؟ شازیہ منظور نے اس کے جواب میں کہا کہ میں سنا کرتی تھی کہ فنکار کی شادی اُن کے فن سے ہو جاتی ہے، جو بھی اپنے پیشے سے محبت کرنے والے افراد ہیں اُن کی پہلی محبت اُن کا پیشہ ہی ہوتا ہے۔

شازیہ منظور نے مزید کہا کہ میں نے اس پیشے میں آنے کے لیے بہت جِدو جہد کی تھی، مجھے بہت محنت کرنا پڑی اس شعبے میں آنے کے لیے اور اسی دوران شاید اس طرف میرا دھیان ہی نہیں گیا کہ مجھے شادی کرنی چاہیے۔

گلوکارہ نے مزید کہا آخر کار میں بھی انسان ہوں، میرے کرش بھی تھے، مجھے محبت بھی ہوئی تھی مگر میرے حالات ایسے تھے کہ یہ معاملات  آگے بڑھ نہیں سکے اور مجھے اس پر کوئی پچھتاوا بھی نہیں ہے۔

شازیہ منظور نے انکشاف کیا کہ میوزک انڈسٹری میں آنے سے قبل میری منگنی ہوئی تھی اور وہ منگنی میوزک کی وجہ سے ٹوٹ گئی تھی۔

گلوکارہ نے کہا کہ میری خاندان ہی میں منگنی ہوئی تھی،سسرالیوں نے اس لیے منگنی توڑ دی کہ میں نے گلوکاری شروع کر دی تھی۔

گلوکارہ شازیہ منظور کا کہنا تھا کہ میرا شادی کا ارادہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے، اگر کوئی اچھا شخص ملا تو وہ ضرور شادی کرنا چاہیں گی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید