تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت کارکنان کی رہائی کیلئے ہے۔
اسلام آباد میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان فوری مستعفی ہوں، انہوں نے عدالتوں کے سامنے جھوٹ بولا تھا، انہوں نے 46 ارب کا بجٹ مانگا اور صرف ساڑھے سولہ ارب خرچ کیے۔
عمر ایوب نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی 180 سیٹیں چوری کی گئیں، ہماری سیٹیں چھین کر فارم 47 پر لوگوں کو لایا گیا، چین کے وزیر نے کل واضح کہا کہ سیکیورٹی مسائل حل کریں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری خواتین قید ہیں، یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، لاقانونیت کے خلاف پارلیمنٹیرین نے بہت اسمبلی لگائی۔
علاوہ ازیں اسد قیصر نے اس موقع پر کہا کہ ہم کسی کے غلام نہیں، جو لوگ ناجائز ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں چیف جسٹس سے اپیل ہے انہیں سنا جائے۔
زرتاج گل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کے مستقبل کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی 50 روپے کے پیپر پر دستخط کر کے باہر نہیں گئے۔
بعدازاں پی ٹی آئی ارکان دوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس روانہ ہوگئے۔